آندھراپردیش

جنا سینا پارٹی سربراہ پون کلیان دہلی روانہ

فلم اداکار۔ سیاست داں پون کلیان‘تلنگانہ میں تازہ سیاسی صورتحال پر بی جے پی کی اعلی قیادت سے بات چیت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔

امراوتی: فلم اداکار۔ سیاست داں پون کلیان‘تلنگانہ میں تازہ سیاسی صورتحال پر بی جے پی کی اعلی قیادت سے بات چیت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے جناسینا امیدوار کے نام کا اعلان
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
اداکارپون کلیان کی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی
مقننہ میں خواتین کو33 فیصد تحفظات دینے پون کلیان کا مطالبہ

جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) لیڈر جو اودئے پور کے دورہ پر تھے‘ اتوار کی شب ملک کے صدر مقام پہنچ گئے۔ جنا سینا پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی کے صدر نشین این منوہر بھی دہلی میں پون کلیان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ آندھراپردیش کے حالیہ سیاسی واقعات اور بی جے پی کی ریاستی قیادت سے ناخوش کی اطلاعات کے دوران پون کلیان کا یہ دورہ دہلی کافی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

بی جے پی کے حلیف پون کلیان‘ توقع ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کی مرکزی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ممکن ہے کہ وہ بی جے پی قائدین کے ساتھ آئندہ سال منعقد شدنی اے پی اسمبلی کے الیکشن میں حکمت عملی کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

بی جے پی‘کرناٹک میں تلگو علاقوں میں پارٹی کی انتخابی مہم میں پون کلیان کی خدمت سے استفادہ کامنصوبہ رکھتی ہے جہاں مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی قائدین‘ تلنگانہ اسمبلی انتخابات جو جاریہ سال کے اواخر میں منعقد ہوں گے‘ جنا سینا پارٹی کے ساتھ انتخابی مفاہمت کے امکانات پر بھی بات چیت کریں گے۔

پون کلیان چند ماہ سے اے پی میں برسر اقتدار وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے خلاف احتجاجی مہم کے لیے بی جے پی کی اجازت کے منتظر ہیں اور وہ اے پی میں تلگو دیشم پارٹی کے ساتھ انتخابی مفاہمت کرنے میں سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں پون کلیان نے ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو سے دوبار ملاقات کی تھی جبکہ گزشتہ 8 برس کے طویل وقفہ کے بعد پون کلیان نے گزشتہ برس وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

a3w
a3w