مشرق وسطیٰ

غزہ بمباری کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ برسادیئے

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ سے 470 راکٹ فائر کیے جا چکے ہیں، تاہم زیادہ تر کو اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم نے غزہ کے کھلے علاقوں میں روک دیا۔

غزہ: فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ برسا دیے۔ الجزیرہ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے غزہ کی پٹی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زائد راکٹ برسا دیے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور تل ابیب میں سائرن بجتے رہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کی شام تک غزہ سے 470 راکٹ فائر کیے جا چکے ہیں، تاہم زیادہ تر کو اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم نے غزہ کے کھلے علاقوں میں روک دیا، جب کہ چند راکٹ اسرائیلی علاقے میں گرے اور نقصان کا باعث بنے۔

الجزیرہ کی رپورٹر کے مطابق غزہ سے راکٹ جنوبی اسرائیلی قصبوں کی طرف داغے گئے، اور ہر طرف سے راکٹ فائر کیے گئے، جن سے آسمان دھوئیں سے بھر گیا تھا، انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے 36 گھنٹوں میں یہ فلسطینیوں کا پہلا ردعمل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح فلسطینی اسلامک جہاد (PIJ) کے رہنماؤں کے قتل کے بعد سے اسرائیلی فوج اور حکومتی اہلکار غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے متوقع جوابی کارروائی کے حوالے سے چوکس تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پر ’شیلڈ اینڈ ایرو‘ نامی فوجی آپریشن کے تحت فضائی حملے شروع کیے ہیں۔

a3w
a3w