حیدرآباد

ملعون راجہ سنگھ کی گرفتاری کو چیالنج، بیوی ہائیکورٹ سے رجوع

راجہ سنگھ کو شان رسالتؐ میں متنازعہ ریمارکس کرنے پر گزشتہ ماہ گرفتار کرلیا ہے۔ رکن اسمبلی کی شریک حیات اوشابائی نے درخواست پیش کرتے ہوئے شوہر کی رہائی پر زور دیا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف ڈیٹنسن آرڈر کو کالعدم قرار دینے کیلئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کی گئی ہے۔راجہ سنگھ کی شریک حیات تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئیں اور اپنے شوہر کی گرفتار کو چیالنج کرتے ہوئے درخواست پیش کی ہے۔

راجہ سنگھ کو شان رسالتؐ میں متنازعہ ریمارکس کرنے پر گزشتہ ماہ گرفتار کرلیا ہے۔ رکن اسمبلی کی شریک حیات اوشابائی نے درخواست پیش کرتے ہوئے شوہر کی رہائی پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ گوشہ محل سے نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کسی فرقہ یا حضرت محمدؐ کا نام نہیں لیا ہے۔ جیساکہ الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔

 راجہ سنگھ کو سٹی پولیس نے پریونٹیوڈیٹنسن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔یہ کارروائی اس وقت کی گئی جبکہ شان رسالتؐ اور اسلام کے خلاف ان کے ریمارکس کی وجہ شہر میں پرتشدد واقعات پیش آئے۔

منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں راجہ سنگھ کے خلاف پیش کردہ ایک روڈی شیڈ کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے کہا تھا کہ راجہ سنگھ اشتعال انگیز بیانات دینے اور تقاریر کرنے کا عادی ہے۔جس کی وجہ عوام کے طبقات میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔

a3w
a3w