دہلی

ملیکارجن کھرگے نے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے قبل کانگریس صدر اور قائداپوزیشن راجیہ سبھا ملیکارجن کھرگے نے 5 ستمبر کو انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے قبل کانگریس صدر اور قائداپوزیشن راجیہ سبھا ملیکارجن کھرگے نے 5 ستمبر کو انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے ’انکاؤنٹر بیانات‘ پر یوپی میں ہنگامہ
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں 18 ستمبرتا22 ستمبرمنعقد شدنی خصوصی پارلیمانی اجلاس کیلئے اپنی حکمت عملی طئے کریں گے۔

کانگریس صدر نے اپنے راجہ جی مارگ والے بنگلہ میں یہ میٹنگ طلب کی ہے۔ پارلیمنٹ کے 5 روزہ خصوصی اجلاس کا ایجنڈہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

اپوزیشن انڈیااتحاد کی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں۔وہ مختلف محاذوں پر اور 2024ء کے لوک سبھا الیکشن کیلئے بی جے پی سے متحدہ ٹکرلینے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔