شمال مشرق

ممتا بنرجی کا اب رانی رشمونی  سے تقابل

۔ بی جے پی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں کیس دائر کررکھا ہے کہ انسداد انحراف قانون کے تحت داس کو نااہل قراردیا جائے۔ پتہ نہیں چیف منسٹر ممتا بنرجی اس طرح کی مبالغہ آرائی پر کیوں خاموش ہیں۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نرمل ماجی نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کا تقابل ماں شاردا اور اللہ سے کیا تھا۔ اب پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی بشواجیت داس نے انہیں رانی رشمونی جیسی قراردیا ہے۔ کولکتہ کے قریب دکشنیشور کالی مندر کی بانی رانی رشمونی کافی خیرخیرات کیا کرتی تھی۔

 غور طلب ہے کہ بشواجیت داس بی جے پی رکن اسمبلی تھے جو 2021 کے مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے بعد ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔ بی جے پی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں کیس دائر کررکھا ہے کہ انسداد انحراف قانون کے تحت داس کو نااہل قراردیا جائے۔ پتہ نہیں چیف منسٹر ممتا بنرجی اس طرح کی مبالغہ آرائی پر کیوں خاموش ہیں۔