دہلی

مودی جی جنتر منتر جاکر ریسلرس کی من کی بات سنیں: کپل سبل

رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے پیر کے دن وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ جنتر منتر جائیں اور احتجاجی خاتون پہلوانوں کی ”من کی بات“ سنیں۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے پیر کے دن وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ جنتر منتر جائیں اور احتجاجی خاتون پہلوانوں کی ”من کی بات“ سنیں۔

متعلقہ خبریں
جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
مودی کی جانب سے ایم ٹیک طالبہ کی ستائش
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید

ایسا اقدام ظاہر کرے گا کہ وزیراعظم‘ خاتون ریسلرس کا دکھ درد سمجھنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں خاتون پہلوانوں کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل نے ٹویٹ کرکے کہا کہ من کی بات کا 100 واں ایپی سوڈ‘ مبارک ہو مودی جی۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے تو ازراہ ِ کرم جنتر منتر جائیں اور احتجاجی خاتون پہلوانوں کی من کی بات سنیں۔