حیدرآباد

مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بننے سے کوئی روک نہیں سکتا: کشن ریڈی

مرکز ی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ کئی بی آر ایس اور ایم آئی ایم مل کر بھی نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکیں گے۔

حیدرآباد: مرکز ی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ کئی بی آر ایس اور ایم آئی ایم مل کر بھی نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکیں گے۔

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں مخالف حکومت لہر چل رہی ہے اور اس بار تلنگانہ میں بھی بی جے پی کا ہی پرچم لہرائے گا۔

کے سی آر پر ایک دولت مند ریاست کو قرض میں مبتلا کردینے کا الزام لگاتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کو دوبارہ مستحکم معیشت میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں حکومت بنانے کے بعد بی جے پی کے سی آر کے افراد خاندان کی جانب سے کمائی گئی غیر قانونی دولت کو ضبط کرتے ہوئے عوام میں تقسیم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں کے سی آر کے آمرانہ حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے جمہوریت کو بحال کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نظریہ پر عمل کرتے ہوئے ریاست کی حقیقی ترقی کے دور کا آغاز کریں گے۔