حیدرآباد

تلنگانہ کے 3 آبی پراجکٹس کو مرکز کی منظوری

اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات کو بہت جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزارت آب وتوانائی کی جانب سے تلنگانہ کے تین لفٹ اریگیشن پراجکٹس کو منظوری دی گئی۔

سکریٹری وزارت آب و توانائی پنکج کمار کی قیادت میں منعقدہ سکنیکل اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں مکتیشور ا لفٹ اسکیم (چنا کالیشورم) ضلع بھولا پلی، چنکا کوراٹہ بیاریج (عادل آباد) اور چوٹ پلی ہنومنت ریڈی لفٹ اریگیشن اسکیم (نظام آباد) کو منظوری دی گئی۔

اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات کو بہت جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ جولائی 2021 میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گزٹ اعلامیہ میں ان تینوں پراجکٹس کو غیر منظورہ قرار دیا گیا تھا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے تناظر میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے تفصیلی پراجکٹ رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

سنٹرل واٹر سوسائٹی اور گوداوری ریور مینجمنٹ بورڈ سے ان پراجکٹس کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔