بھارت

وزیر اعظم یکم اکتوبر کو 5جی سروسز کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی یکم اکتوبر کو ملک میں پہلی 5 جی سروس کا آغاز اور انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے چھٹے ایڈیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی یکم اکتوبر کو ملک میں پہلی 5 جی سروس کا آغاز اور انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے چھٹے ایڈیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، اس دوران دارالحکومت کے دوارکا سیکٹر 25 میں آنے والے دہلی میٹرو اسٹیشن کی زیر زمین سرنگ سے 5 جی خدمات کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

5جی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 1 سے 4 اکتوبر تک 4 روزہ انڈیا موبائل کانگریس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی گئی تھی اور 150173 کروڑ روپے کے گراس ریونیو کے ساتھ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو51236 میگاہرٹز الاٹ کا گیا تھا۔

a3w
a3w