مکرم جاہ بہادر کے جسدخاکی کو کل لایا جائے گا، چہارشنبہ کو تدفین
بتایا گیا ہے کہ مکرم جاہ بہادر کی میت 17 جنوری کو چومحلہ پیالیس لائی جائے گی۔18 جنوری کوچومحلہ پیالیس میں ہی میت کوغسل دیاجائے گا اور کفن پہنایا جائے گا۔بعدازاں دربارہال میں میت کا آخری دیدار کروایا جائے گا۔

حیدرآباد: نظام ہشتم نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادرکی تدفین تاریخی مکہ مسجد کے شاہی مقبرہ سلاطین آصفجاہی میں 18جنوری بروز چہارشنبہ بعد عصراپنے والد نواب اعظم جاہ بہادر کے پہلومیں عمل میں آئے گی۔
ٹرسٹی فیض خاں کی نگرانی میں نظام ٹرسٹ کے عہدیدار و ں کی جانب سے قبر کی کھدائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد عبدالقدیر صدیقی نے بتایا کہ سکریٹری نظام وقف ٹرسٹ عبداللہ القادری نے انہیں اس سلسلہ میں تحریری طورپر مطلع کیا ہے۔
انشااللہ خطیب مکہ مسجد محمدرضوان قریشی نماز جنازہ پڑھائیں گے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کریں گے۔ قبل ازیں مشیر حکومت اے کے خان نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ مکہ مسجد اور چومحلہ پیالیس خلوت کا دورہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ مکرم جاہ بہادر کی میت 17 جنوری کو چومحلہ پیالیس لائی جائے گی۔18 جنوری کوچومحلہ پیالیس میں ہی میت کوغسل دیاجائے گا اور کفن پہنایا جائے گا۔بعدازاں دربارہال میں میت کا آخری دیدار کروایا جائے گا۔
بعدازاں سرکاری اعزاز کے ساتھ جنازہ مکہ مسجد روانہ ہوگا۔اس موقع پرسیکوریٹی کے وسیع تر بندوبست کیاجارہاہے۔