حیدرآباد

میلاد جلوس کی اجازت دینے کے مطالبہ پر وفد کو سی وی آنند کا تیقن

سید جعفر حسین معراج (رکن اسمبلی نامپلی) اورکوثر محی الدین (رکن اسمبلی کاروان) کی قیادت میں اراکین مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی میلاد جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور تحریری نمائندگی کی۔

حیدرآباد : سید جعفر حسین معراج (رکن اسمبلی نامپلی) اورکوثر محی الدین (رکن اسمبلی کاروان) کی قیادت میں اراکین مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی میلاد جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور تحریری نمائندگی کی۔

متعلقہ خبریں
مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر
چاند نظر آنے سے قبل ہی میلاد جلوس کو ملتوی کرنا دور اندیشی نہیں بلکہ عجلت پسندی

واضح رہے کے مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کے ماہ ربیع الاول کاچاند نظر آنے کے بعد جلوس نکالنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ ماہ ربیع الا ول کاچاند نظر آ گیا جس کے بعد وفد نے کمشنر پولیس سے جلوس نکالنے کے لئے اجازت دینے کی اپیل کی۔

کمشنر پولیس سی وی آنند نے تیقن دیا کہ جلوس کے لئے اجازت دی جائے گی۔مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے کہا کہ جلوس کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چیتنیا‘ اراکین مرکزی میلاد جلوس کمیٹی مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ (صدر)‘مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ (معتمد)‘مولانا حافظ محمد مظفر حسین بندہ نوازی (کنوینر)‘ مولانا سید آل رسول قادری الموسوی حسنین پاشاہ (جوائنٹ کنوینر)‘مولانا سید سیف اللہ حسینی الباقری سیف پاشاہ‘ مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری‘ مولانا شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ‘ مولانا سید ندیم اللہ حسینی‘مولانا سید لیاقت حسین رضوی المدنی اور دیگر موجود تھے۔