حیدرآباد

میڑچل ملکاجگری کے ایک گاؤں میں تیندوے سے سنسنی

عہدیداروں نے مقامی افراد سے درخواست کی کہ وہ چوکس رہیں۔اسی دوران مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ تیندوے کو پکڑنے کو یقینی بنائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری میں تیندوا نظرآیا۔ ضلع کے ایک گاوں میں اس جانور کے نظرآنے کے بعد سے گھٹکیسر کے اطراف کے مواضعات میں رہنے والوں میں ہلچل مچ گئی۔اطلاعات کے مطابق بعض مقامی افراد نے اوشاپور گاوں میں اس تیندوے کو دیکھا۔

تیندوے کی نقل وحرکت وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی جس کے بعد یہ ویڈیوز تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اطلاع ملنے کے بعد عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے اس جانور کے پنجوں کے نشانات کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ نشانات تیندوے کے ہیں۔

عہدیداروں نے مقامی افراد سے درخواست کی کہ وہ چوکس رہیں۔اسی دوران مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ تیندوے کو پکڑنے کو یقینی بنائیں۔

a3w
a3w