حیدرآباد

نئے سکریٹریٹ کی پہلی منزل پنچایت راج کو اور بلدی نظم و نسق کوتیسری منزل مختص

حکومت تلنگانہ نے نئے سکریٹریٹ کی پہلی منزل محکمہ پنچایت راج اور دیہی ترقیات کو تیسری منزل محکمہ بلدی نظم وو نسق اور شہری ترقیات‘ پانچویں منزل محکمہ آر اینڈ بی اور گراؤنڈ فلورمحکمہ ایس سی اورمحکمہ ریونیو کو الاٹ کی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے نئے سکریٹریٹ کی پہلی منزل محکمہ پنچایت راج اور دیہی ترقیات کو تیسری منزل محکمہ بلدی نظم وو نسق اور شہری ترقیات‘ پانچویں منزل محکمہ آر اینڈ بی اور گراؤنڈ فلورمحکمہ ایس سی اورمحکمہ ریونیو کو الاٹ کی ہے۔

حکومت نے ٹی ایس ایس پی کی تیسری بٹالین کے ایڈیشنل کمانڈنٹ پی وینکٹ رامولو کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر سکریٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لیں۔ رامولو سے کہا گیا کہ وہ کمشنر پولیس حیدرآباد کے ساتھ تال میل کیساتھ کام کریں۔

حکومت نے ٹی ایس ایس پی کی پہلی، تیسری اور آٹھویں بٹالین کے کمانڈنٹ کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ چیف سیکورٹی افسر (سی ایس او)پی وینکٹ رامولو کیساتھ مل کر نئے سکریٹریٹ کی سیکورٹی کیلئے پولیس کمپنیز فراہم کریں۔

حکومت نے تمام محکمہ جات کے ذمہ داروں کو 26 اپریل اور 27 اپریل کو بی آر کے آر بھون سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ میں فائلوں، کمپیوٹرز اور پرنٹرز کو منتقل کرنے کیلئے پیاکنگ شروع کریں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے محکمہ ریونیو کے افسران اور عملہ کیلئے نئے سکریٹریٹ کے گراؤنڈ فلور پر چیمبرز فراہم کئے ہیں اور انہیں جمعرات (27 اپریل) تک شفٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فرنیچر کو نئے سکریٹریٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی گی ہے۔

شفٹنگ کیلئے مختص وقت جمعرات (27 اپریل) کو دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک ہے۔ افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام فائلیں اور فوٹو سٹیٹ مشینیں نئے سکریٹریٹ میں ان کی مختص جگہ پر منتقل ہو جائیں۔

a3w
a3w