شمالی بھارت
ناظم مجلس تعلیم دیوبند کی یوپی اقلیتی کمیشن میں طلبی
دیگر انسٹی ٹیوٹس میں انگریزی جیسے کورسس کرنے پر دارالعلوم دیوبند کے طلبا پر امتناع کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے اترپردیش اقلیتی کمیشن نے دیوبند کے ایک ذمہ دار کو نوٹس جاری کی۔
لکھنو: دیگر انسٹی ٹیوٹس میں انگریزی جیسے کورسس کرنے پر دارالعلوم دیوبند کے طلبا پر امتناع کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے اترپردیش اقلیتی کمیشن نے دیوبند کے ایک ذمہ دار کو نوٹس جاری کی۔
کمیشن کے سکریٹری شکیل احمد صدیقی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ اترپردیش اقلیتی کمیشن کے سربراہ کے علم میں آیا ہے کہ دارالعلوم دیوبند میں زیرتعلیم طلبا کسی اور میڈیم کی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔
معاملہ کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے ناظم مجلس تعلیم کو 21 جون کی دوپہر 12 بجے رپورٹ کے ساتھ کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔
اسی دوران دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ اس نے امتناع اس لئے عائد کیا ہے کہ بیرونی کوچنگ سنٹرس میں کورسس جوائن کرنے سے دارالعلوم کے طلبا کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ اس نے یہ بھی واضح کیا کہ دارالعلوم دیوبند کا اپنا شعبہ ئ انگریزی موجود ہے۔