آندھراپردیش

لوکیش کی پدیاترا کے دوران فلمی اداکار تارک رتنا بے ہوش

لوکیس کی مسجد سے باہر آنے کے بعد تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد آگے بڑھنے کی کوشش کی اس دوران بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور اس دوران نندا موری تارک رتنا گر پڑے اور بے ہوش ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے کپم میں تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری این لوکیش کی پدیاترا کے دوران تلگو فلم ادا کار نندا موری تارک رتنا بے ہوش ہوگئے۔ تارک رتنا کو فوری ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
ٹی ڈی پی نے چندرا بابو کی گرفتاری پر مودی سے مداخلت کی درخواست کی

4ہزار کیلو میٹر طویل اپنی پدیاترا کے آغاز کے فوری بعد این لوکیش ایک مسجد پہنچے، مسجد کے باہر بھگدڑ جیسی صورتحال دیکھی گئی اس وقت یہ واقعہ پیش آیا۔

https://twitter.com/SumaTiyyaguraa/status/1618874511021187073

لوکیس کی مسجد سے باہر آنے کے بعد تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد آگے بڑھنے کی کوشش کی اس دوران بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور اس دوران نندا موری تارک رتنا گر پڑے اور بے ہوش ہوگئے۔

ٹی ڈی پی کے مقامی قائدین نے انہیں فوری کپم کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا۔ ممتاز اداکار این بالکر شنا نے ہاسپٹل میں بھتیجے تارک رتنا کی عیادت کی۔بعدازاں اداکار رتنا کو بنگلور منتقل کردیا گیا۔

 تارک رتنا، بانی تلگودیشم پارٹی وسابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی آر کے پوترے ہیں۔2002 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے ٹی رتنا نے 12سے زائد فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا ہے۔