مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں اندرون چار سال 5 مرتبہ انتخابات، نتن یاہو کو برتری

القدس میں اپنے حامیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑی فتح کے قریب ہیں۔ دوسری جانب نیتن یاہو کے حریف اور موجودہ وزیراعظم یائر لاپید کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تل ابیب: اسرائیل میں انتخابات کے سرکاری نتائج آنے سے پہلے ہی امکان ظاہر کیا گیا کہ نیتن یاہو اور ان کے اتحادی جیت کے قریب ہیں

اسرائیل کے انتخابات میں سابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کی اتحادی جماعتوں نے برتری حاصل کرلی ہے۔

خبرکے مطابق، اسرائیل میں انتخابات کے سرکاری نتائج آنے سے پہلے ہی امکان ظاہر کیا گیا کہ نیتن یاہو اور ان کے اتحادی جیت کے قریب ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے خیال میں ابتدائی نتائج بتا رہے ہیں کہ 12 سال تک اقتدار میں رہنے والے نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر بازی پلٹنے والے ہیں۔

القدس میں اپنے حامیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑی فتح کے قریب ہیں۔ دوسری جانب نیتن یاہو کے حریف اور موجودہ وزیراعظم یائر لاپید کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں چار سال سے بھی کم عرصے کے دوران پانچویں مرتبہ انتخابات ہوئے ہیں،ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 2015 کے بعد سے بلند ترین سطح پرتھی۔