شمالی بھارت

گرودوارہ کے احاطے میں شراب نوشی کرنے والی خاتون کا گولی مار کر قتل

پنجاب کے پٹیالہ میں اتوار کی رات ایک گرودوارے میں مبینہ طور پر شراب نوشی کرنے والی افسردہ خاتون کو ایک "شردھالو" نے گولی مار کر قتل کردیا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پٹیالہ: پنجاب کے پٹیالہ میں اتوار کی رات ایک گرودوارے میں مبینہ طور پر شراب نوشی کرنے والی افسردہ خاتون کو ایک "شردھالو” نے گولی مار کر قتل کردیا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ورون شرما نے پیر کو میڈیا کو بتایا کہ پرویندر کور (40) کو کل رات تقریباً 9.30 بجے دکھنیوارن صاحب گرودوارہ کے گوردوارے کے سروور کے نزدیک شراب پیتے ہوئے دیکھا گیا۔

شردھالو پروندر کور کو منیجر کے کمرے میں لے گئے۔ وہاں نرمل جیت سنگھ نامی ایک "شردھالو” نے غصے میں آکر اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے پانچ گولیاں داغ دیں۔

ان میں سے تین گولیاں پروندر کور کو لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ وہاں موجود ساگر نامی شخص کو ایک گولی لگی جسے فوری طور پر راجندر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق پرویندر کور کے کنبہ کی طرف سے کوئی سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے آدھار کارڈ پر دیا گیا پتہ پی جی کا نکلا ہے، جو پرانا پتہ ہے۔

شرما کے مطابق پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے آدرش اسپتال کے ڈی ایڈکشن سینٹر میں بھی نشہ چھڑانے کا علاج کرایا تھا اور ڈاکٹروں کے مطابق وہ ‘موڈ سوئنگس اور ڈپریشن’ کا شکار تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے کہا کہ نرمل جیت سنگھ کی خاتون سے کوئی جان پہچان یا رشتہ نہیں ہے اور اس نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی وجہ سے غصے میں آکر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ نرمل جیت سنگھ کو حراست میں لینے کے بعد ہتھیار کو ضبط کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

a3w
a3w