حیدرآباد

وزیراعظم مودی کی آمد سے قبل شہر میں پوسٹرس جنگ کا آغاز

وزیراعظم نریندرمودی کے دورہئ حیدرآباد سے قبل شہر میں پھر ایک بار پوسٹر جنگ شروع ہوگئی ہے۔ پیر کے روز وزیراعظم حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔

حیدرآباد: وزیراعظم نریندرمودی کے دورہئ حیدرآباد سے قبل شہر میں پھر ایک بار پوسٹر جنگ شروع ہوگئی ہے۔ پیر کے روز وزیراعظم حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔

وہ اپنے دورہ کے دوران سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو جدید بنانے اور دیگر پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شہر میں مختلف بس اسٹاپس پر پوسٹرس لگائے گئے کہ مودی جی آپ کا امرت کال بجٹ کے لئے تلنگانہ کے متوسط طبقہ کی طرف سے شکریہ۔

ان پوسٹرس کے بالکل قریب دوسرے ہی دن نئے پوسٹرس لگائے گئے جن میں وزیراعظم پر مرکزی بجٹ کے لئے شدید تنقید کی گئی۔

اِن پوسٹرس پر 2014 میں گھنے بالوں والے شخص اور 2023 میں گنجے شخص کی تصویر لگائی گئی اور تحریر کیا گیا کہ یہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی، زہریلا بجٹ۔ بائی بائی مودی!