حیدرآباد

وزیر اعظم مودی پر وعدوں کی عدم تکمیل کا الزام،کے ٹی راماراؤ کی سخت تنقید

کے ٹی آر نے ٹویٹر پر نریندر مودی کا بیان کہ 15 اگست2022تک ہندوستان کئی شعبوں میں قابل رشک ترقی کرے گا کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 15اگست2022کو لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے2047کیلئے کچھ احداف مقررکئے۔

حیدرآباد: کارگزار صدر ٹی آر ایس وریاستی وزیر کے ٹی راماراؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے سابق میں کئے گئے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے شدید تنقید کی۔

انہوں نے ٹویٹر پر نریندر مودی کا بیان کہ 15 اگست2022تک ہندوستان کئی شعبوں میں قابل رشک ترقی کرے گا کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 15اگست2022کو لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے2047کیلئے کچھ احداف مقررکئے۔

آئندہ25سال میں ان مقاصد کو پورا کرنے کی اپیل کی۔اگرچہ کہ وزیر اعظم کی جانب سے طئے کردہ مقاصد کافی اچھے ہیں مگر وزیر اعظم 15اگست2022تک حاصل کرنے والے احداف کے متعلق کچھ نہیں کہا۔ایسا لگتا ہے کہ ان مقاصد کو وزیر اعظم نے فراموش کردیا۔کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے سابق میں کئے گئے وعدوں کے متعلق عوام جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر ”کیا ہوا تیرا وعدہ“ کے عنوان سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں مودی کی جانب سے سابق میں کی گئی تقاریر اور وعدوں کی جھلک دکھائی گئی۔ مودی نے ملک کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ 2022 تک ملک میں کوئی غریب بے گھر نہیں رہے گا۔ہر غریب کے سر پر چھت ہوگا۔کسانوں کی آمدنی دگنی ہوجائے گی۔

کسان خوشحال ہوجائے گا۔ملک کی معیشت 5ٹرپلین ڈالٹر میں تبدیل ہوجائے گی۔ملک میں ہر گھر کو برقی سربراہ کی جائے گی۔کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مودی نے اپنے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے وعدے آپ ہی کو یاد نہیں رہے تو احساس جواب دہی کہاں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی خود اپنی غلطیوں کو سمجھ نہیں پارہے ہیں۔