سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: ایک آٹو ڈرائیور اور بے رحم پولیس، لاتوں اور گھونسوں سے پٹائی

آسام کے کربی آنگلانگ کی ایک سڑک پر دو پولیس والوں نے ایک آٹورکشا ڈرائیور کی برسرعام صرف اس لئے لاتوں اور گھونسوں سے پٹائی کردی کہ اس نے آٹو نہیں روکا تھا۔

گوہاٹی: آسام کے کربی آنگلانگ کی ایک سڑک پر دو پولیس والوں نے ایک آٹورکشا ڈرائیور کی برسرعام صرف اس لئے لاتوں اور گھونسوں سے پٹائی کردی کہ اس نے آٹو نہیں روکا تھا۔

کربی آنگلانگ کے بوکاجان قصبے میں اتوار کی شام کو پیش آنے والا یہ واقعہ کسی نے ویڈیو بند کرکے سوشیل میڈیا پر ڈال دیا جس کے بعد اسے بڑے پیمانے پر شیئر اور فارورڈ کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس کی بربریت پر بحث چھڑ گئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=nyrJKqCrYD4

ویڈیو میں سرخ رنگ کی ٹی شرٹ اور کالے رنگ کے شارٹس میں ملبوس نوجوان آٹو ڈرائیور کو دو پولیس اہلکار پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں جنہوں نے باری باری اس پر حملے کئے۔ جبکہ ان میں سے ایک جو پولیس یونیفارم میں تھا، آٹو ڈرائیور پر مکے اور لاتیں برساتا ہوا نظر آتا ہے جبکہ دوسرا جو سادہ لباس میں تھا، لاٹھی کا استعمال کرتے ہوئے بے بس نوجوان کی پٹائی کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

اس کے بعد دونوں پولیس والے اس شخص کو گردن سے پکڑ کر پولیس کار کی طرف لے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں جو وہاں کھڑی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس والوں کے اشارے پر ڈرائیور نے اپنا آٹو نہیں روکا تھا۔ اس کے بعد پولیس والوں نے دوڑ کر اسے پکڑ لیا اور پھر بے رحمی کے ساتھ اس کی پٹائی شروع کردی۔

a3w
a3w