شمالی بھارت

دائیں بازو کارکن کاجل ہندوستانی گرفتار

اُس پر رام نومی کے دوران نفرت بھڑکانے والی تقریر کرنے کا الزام ہے جس کے نتیجہ میں یکم اپریل کو اونا ٹاؤن میں فرقہ وارانہ جھڑپ ہوئی تھی۔

گرسومناتھ: دایاں بازوکارکن کاجل ہندوستانی کو اتوار کے دن گجرات کے ضلع گرسومناتھ سے گرفتارکرلیاگیا۔

اُس پر رام نومی کے دوران نفرت بھڑکانے والی تقریر کرنے کا الزام ہے جس کے نتیجہ میں یکم اپریل کو اونا ٹاؤن میں فرقہ وارانہ جھڑپ ہوئی تھی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

کاجل ہندوستانی نے اتوار کی صبح اونا میں پولیس کے سامنے سرنڈرکیا جس کے بعد اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاگیاجہاں سے اسے عدالتی تحویل میں دے دیاگیا۔

کاجل ہندوستانی اپنے ٹوئٹربائیو میں خود کو انٹرپرینر‘ریسرچ انالسٹ‘ سماجی کارکن‘ قوم پرست بتاتی ہے۔ اس کے 92ہزار فالوورس ہیں جن میں وزیراعظم نریندرمودی شامل ہیں۔

وہ وشوا ہندوپریشد کے پروگرامس میں پابندی سے دکھائی دیتی ہے۔ اس کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں 2اپریل کو ایف آئی آردرج ہوئی تھی۔

اس نے 30مارچ کو وی ایچ پی کے رام نومی پروگرام میں اشتعال انگیزتقریر کی تھی۔ اس کی تقریرکے دو دن بعد اونا میں فرقہ وارانہ جھڑپ ہوئی تھی اور سنگباری ہوئی تھی۔

پولیس نے ہجوم کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی اور فسادبرپاکرنے پر80افراد کو گرفتارکیاتھا جن میں زیادہ ترمسلمان تھے۔