سوشیل میڈیا

ویڈیو: خطرناک کرتب بازی پر ایک شخص گرفتار

ممبئی پولیس نے 24سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس کا دو لڑکیوں کے ساتھ موٹرسیکل پر خطرناک کرتب بازی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

ممبئی: ممبئی پولیس نے 24سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس کا دو لڑکیوں کے ساتھ موٹرسیکل پر خطرناک کرتب بازی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
انٹرپول کی اطلاع پر پولیس نے ایک شخص کو خودکشی سے بچالیا

ملزم ہسٹری شیٹر ہے اور اس کے خلاف انٹاپ ہل اور وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ حال ہی میں ملزم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ اپنی بائیک پر دو لڑکیوں کے ساتھ خطرناک کرتب بازی کررہا ہے۔

یہ واقعہ شہر کے باندرا کرلا کامپلکس (بی کے سی) میں پیش آیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر اس کے خلاف کیس درج کیا گیا اور اسے گرفتار کرنے ٹیم قائم کی گئی۔

خبر ملنے پر ملزم کو اتوار کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پر تعزیرات ہند کے علاوہ موٹر وہیکلس قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔