کرناٹک

پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی ہمارے لیے خطرے کی گھنٹی: اسپیکر

کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی سب کے لیے انتباہ ہے۔

بیلگاوی: کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی سب کے لیے انتباہ ہے۔

بیلگاوی سوورنا ودھان سودھا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قادر نے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی کیوں کہ وزیٹرس کی اصلیت کی جانچ کی ہدایات دی گئی ہیں،

مگر بیلگاوی کے سوورنا ودھان سودھا آنے والے طلباء اور اچھے شہریوں کو پاسس کی اجرائی میں رکاوٹیں نہ پیدا کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔

پارلیمنٹ کے واقعہ کے بعد سوورنا ودھان سودھا میں سیکورٹی سخت کردی گئی اور ویزیٹرس کو پاسس کی اجرائی کے لیے سخت طریقہ کار پر عمل کیا جارہاہے۔

دریں اثناء ذرائع نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دھوئیں کے کنستر سے حملے کے کیس کے ایک ملزم منورنجن ڈی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے اور وہ چھ سالوں سے اپنے پرانے دوستوں سے بھی کٹا ہوا تھا۔