دہلی
پارٹی فلسطین کے دبے کچلے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے: جنتادل یو
جنتادل(یو) نے اتوار کے دن کہا کہ وہ ہرقسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ اس نے قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کی مداخلت کی اپیل کی۔

نئی دہلی: جنتادل(یو) نے اتوار کے دن کہا کہ وہ ہرقسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ اس نے قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کی مداخلت کی اپیل کی۔
جنتادل (یو) ترجمان کے سی تیاگی نے کہاکہ ان کی پارٹی فلسطین کے دبے کچلے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسرائیل کو اقوام متحدہ کی پچھلی قراردادوں کا احترام کرناچاہئیے اور فلسطین کا مقبوضہ علاقہ خالی کردیناچاہئیے۔
پارٹی نے کہا کہ یہ صرف فلسطینی عوام کی لڑائی نہیں ہے۔ یہ انسانیت کے لئے جدوجہد ہے۔ انصاف کیلئے اور دنیا کے مستقبل کی لڑائی ہے۔
دنیا قانون سے چلتی ہے‘ظالمانہ طاقت سے نہیں۔ ہم فلسطین کے دبے کچلے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہفتہ کے دن اسرائیل پر حماس کے حملہ کے بعد دوسرے دن بھی لڑائی جاری ہے۔ اسرائیل نے جوابی کاروائی میں غزہ کی کئی عمارتیں ڈھیرکردیں۔