ایشیاء

جنوبی اسرائیل میں 12 نیپالی طلبہ کی ہلاکت کا اندیشہ

اسرائیل کے جنوبی حصہ میں زیرتعلیم 12 نیپالی طلبہ حماس کے حملہ کے بعد لاپتہ ہیں۔ اندیشہ ہے کہ یہ لوگ ہلاک ہوگئے ہوں گے۔

کٹھمنڈو: اسرائیل کے جنوبی حصہ میں زیرتعلیم 12 نیپالی طلبہ حماس کے حملہ کے بعد لاپتہ ہیں۔ اندیشہ ہے کہ یہ لوگ ہلاک ہوگئے ہوں گے۔ وزیرخارجہ این پی سعود نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ 12 نیپالی طلبہ سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔ اندیشہ ہے کہ یہ لوگ ہلاک ہوگئے ہوں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے بموجب جنوبی اسرائیل میں 17 نیپالی طلبہ زیرتعلیم تھے جن میں 2 بحفاظت بچ نکلے اورتین زخمی ہوئے۔ زخمی زیرعلاج ہیں۔

اسرائیل میں بوڑھوں کا خیال رکھنے والے 4,500 نیپالی موجود ہیں جبکہ 265 نیپالی طلبہ مختلف زرعی فرمس میں لرن اینڈارن اسکیم کے تحت کام کررہے ہیں۔