شمالی بھارت
بارہ بنکی میں روٹیوں پر تھوکنے والا ہوٹل ورکر زیرحراست (ویڈیو)
اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک ہوٹل ورکر کو ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ ویڈیو میں اسے روٹیاں بنانے کے دوران اُن پر تھوکتے دکھایا گیا۔

بارہ بنکی(یوپی) (پی ٹی آئی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک ہوٹل ورکر کو ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ ویڈیو میں اسے روٹیاں بنانے کے دوران اُن پر تھوکتے دکھایا گیا۔
پولیس نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ ہوٹل کو بند کردیا گیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس چرنجیو ناتھ سنہا نے کہا کہ سدھیامؤ ٹاؤن کا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹل ورکر تھوک لگاکر روٹیاں بنارہا ہے۔
ارشاد نامی ملزم کو منگل کے دن پکڑلیا گیا۔ ہوٹل بند کردی گئی اور روٹیاں جانچ کے لئے بھیج دی گئیں۔ حال میں اترپردیش کے دیگر اضلاع بشمول سہارنپور اور باغپت سے ایسی ہی خبریں آئی تھیں۔