کھیل

ایشیا کپ: شاہین آفریدی ٹیم سے باہر ہونے پر افسردہ

ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہے اس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیف میڈیکل اآفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا ہے کہ شاہین سے بات کی ہے اور وہ یہ خبر سن کر افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہا وہ ایک بہادر نوجوان ہیں وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہیاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ ہوگئے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف کھیلے گی۔