پی ایم او سے کے سی آر کو وزیراعظم کے پروگرام میں شرکت کی دعوت: کشن ریڈی
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو 8 اپریل کو حیدرآباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے لئے ایک دعوت نامہ روانہ کیا ہے اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ کے سی آر تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے پروٹوکول کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو 8 اپریل کو حیدرآباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے لئے ایک دعوت نامہ روانہ کیا ہے اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ کے سی آر تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔
کشن ریڈی نے کہا کہ سیاست اور ترقیاتی پروگرامس دو مختلف چیزیں ہیں۔ وزیر اعظم کئی ترقیاتی پروگراموں کا آغاز کرنے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔
کشن ریڈی نے کہا کہ اس تناظر میں وہ پروگراموں میں چیف منسٹر کی موجودگی کی توقع کر رہے ہیں۔ کشن ریڈی نے کے سی آر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کے سی آر سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے مودی کو شکست دینے کی سازش رچنے کے لئے غیر قانونی طور پر ہزاروں کروڑ روپے کمائے ہیں؟
کیا کے سی آر نے مودی کو شکست دینے کے لئے ٹی آر ایس کا نام بدل کر بی آر ایس کردیا،۔
کے سی آر کے ذریعہ پی ایم کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کشن ریڈی نے چیف منسٹر کے حالیہ مبینہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے کہا تھا کہ اگر انہیں اپوزیشن اتحاد کا چیئرمین بنایا جاتا ہے تو وہ انتخابی اخراجات برداشت کریں گے؟مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔