چاندکی سطح پر چہل قدمی کے دوران روورپرگیان کاایک بڑے کریٹرسے سامنا
ہندوستان کے پرگیان روورکارخ بہ حفاظت دوسری طرف موڑ دیاگیاکیونکہ چاند کی سطح پر اس کا سامنا ایک4میٹر کے کریٹرسے ہوگیاتھا۔
نئی دہلی: ہندوستان کے پرگیان روورکارخ بہ حفاظت دوسری طرف موڑ دیاگیاکیونکہ چاند کی سطح پر اس کا سامنا ایک4میٹر کے کریٹرسے ہوگیاتھا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے پیر کے روز ٹوئٹ کیاکہ روورنے اپنے سے تین میٹرکے فاصلہ پر ایک کریٹر دیکھاہے اوراس کا رخ ایک محفوظ راستہ کی طرف موڑ دیاگیا۔
6پہیوں پر شمسی توانائی سے چلنے والا روور اس خطہ کے نامعلوم علاقوں کا دورہ کرے گا اورتصاویر وسائنٹفک ڈیٹا روانہ کرے گا۔ اس کی عمر تقریباً دو ہفتہ ہوگی۔
چاند کاایک دن مکمل ہونے کیلئے اب زمینی وقت کے لحاظ سے صرف دس دن باقی رہ گئے ہیں۔ اسپیس اپلیکیشنس سنٹرکے ڈائرکٹر نلیش دیسائی نے اتوارکے روز بتایاکہ چندریان3کا روور”پرگیان“ چاند کی سطح پر گھوم رہاہے۔
اسرو کے سائنسداں اس 6پہیوں والے روور کے ذریعہ چاند کے جنوبی قطب کا زیادہ سے زیادہ احاطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسپیس ایجنسی نے چاند کی سطح پر درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کا ایک گراف بھی جاری کیاہے۔
چندریان3کے وکرم لینڈر ماڈیول میں درجہ حرارت ناپنے کا آلہ بھی ہے، جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ سطح کے اندر10 سنٹی میٹرتک دھنسایاجاسکتاہے۔