تلنگانہ

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان اس تاریخ کو متوقع

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) ممکنہ طور پر پیر یا منگل (22 یا 23 اپریل) کو انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامینیشن (IPE) منعقعدہ فروری۔مارچ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) ممکنہ طور پر پیر یا منگل (22 یا 23 اپریل) کو انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامینیشن (IPE) منعقعدہ فروری۔مارچ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

سرکاری ذرائع کے مطابق نتائج کا پیر 22 اپریل کو صبح 11 بجے اعلان کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ نتیجے کی پروسیسنگ کے ساتھ جوابی اسکرپٹس کی جانچ مکمل ہو گئی ہے۔ سنٹر فار گڈ گورننس نتائج کی اجرائی سے قبل ضروری جانچ پڑتال کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ پیر یا منگل کو نتائج کے اعلان کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے اطلاع دی کہ28 فروری سے 19 مارچ تک منعقدہ امتحانات میں 4 لاکھ 78 ہزار 718 سال اول کے جبکہ 5 لاکھ 02 ہزار 260 سال دوم کے طلبا، جملہ 9 لاکھ 80 ہزار 978 طلبا نے شرکت کی تھی۔

ریاست بھر میں قائم 16 اسپاٹ ایویلیویشن کیمپوں (پرچوں کی جانچ کے مراکز) میں جوابی اسکرپٹس کی جانچ چار مرحلوں میں کی گئی۔

a3w
a3w