جنوبی بھارت
چینائی میں قطر ایرویز کی پرواز میں اڑان بھرنے سے قبل فنی خرابی
دوحہ جانے والی خانگی پرواز میں جس میں 139 مسافرین سوار تھے‘ جمعہ کی صبح اڑان بھرنے سے عین قبل فنی خرابی پیدا ہوئی۔

چینائی: دوحہ جانے والی خانگی پرواز میں جس میں 139 مسافرین سوار تھے‘ جمعہ کی صبح اڑان بھرنے سے عین قبل فنی خرابی پیدا ہوئی۔
ایرپورٹ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ قطر ایرویز کی فلائٹ رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والی تھی کہ فنی خرابی کا پتہ چلا۔
پائلٹ نے اے ٹی سی(ایرٹریفک کنٹرول) سے واپسی کی اجازت مانگی۔ 139 مسافرین کو طیارہ سے اتارکر چینائی کی ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا۔
ارکان عملہ کی تعداد 5 بتائی جاتی ہے۔ ایرلائن نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔