حیدرآباد

ڈارک ویب کے ذریعہ سوشل میڈیا پر منشیات کی فروخت : سی وی آنند

حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ (H-NEW) نے منشیات کا کاروبار جو ڈارک ویب کے ذریعہ سوشل میڈیا پر چلایا جارہا تھا، کرنے والی بین ریاستی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے اس سلسلہ میں جملہ 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ (H-NEW) نے منشیات کا کاروبار جو ڈارک ویب کے ذریعہ سوشل میڈیا پر چلایا جارہا تھا، کرنے والی بین ریاستی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے اس سلسلہ میں جملہ 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان میں راجستھان سے منشیات سربراہ کرنے والے2 افراد اور ڈرگس فروخت کرنے والے 6 افراد شامل ہیں۔ انفورسمنٹ ونگ نے اسی طرح دو ٹولیوں کے جملہ8 افرادکو گرفتار کرلیا۔ان ملزمین کے قبضہ سے 140گرام چرس، 1450 گرام ہشیس اور گانجہ، 184 گرام ایل ایس ڈی،10گرام ایم ڈی ایم اے اور7 عدد سل فونس جن کی مالیت 9لاکھ روپے بتائی گئی ہے ضبط کرلیا گیا۔

کمشنر سٹی پولیس سی وی آنند نے جمعرات کے روز کمانڈ کنٹرول سنٹر بنجارہ ہلز، میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ڈارک ویب کے دو سرغنہ نریندر آریہ گوا اور فرحان محمد انصاری راجستھان کے ساتھ ڈرگس کا کاروبار کرنے والے دیگر6 افراد اتکرش امنگ عرف اشو، ساحل شرما، عبداللہ انصاری احمد خان بی بی اے طالب علم ملک پیٹ، اندرا کمار پیشہ سنٹرنگ ساکن سبھاش نگر، اے چرن کمار یوسف گوڑہ، اور24سالہ پی بھوشن راج منی کونڈا کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹولی کو گووا سے گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ 30افراد کی ڈرگ استعمال کرنے والوں کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی۔ڈرگ استعمال کرنے والوں کا تاجرین، متمول اور تعلیم یافتہ گھرانوں سے تعلق بتایا گیا۔ ان افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ کونسلنگ کی جائے گی۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ گرفتاشدہ گان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت چادر گھاٹ، ہمایوں نگر اور جوبلی ہلز پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوریئر پارسل کی جانچ کرنی چاہئے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کورئیر، اور دیگر سرویسس کے ساتھ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ڈرگس، پارسل کو رئیر کے ذریعہ سپلائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم نائیجریاکے شہریوں کو ان کے ملک روانہ کردیا گیا ہے۔ ڈی سی پی گمی چکراورتی، انسپکٹر پی راجیش، انسپکٹر ہمایوں نگر کے نارائن ریڈی، انسپکٹر جوبلی ہلز ایس راج شیکھر ریڈی اور انسپکٹر چادر گھاٹ پی ستیش نے یہ گرفتاری عمل میں لائی۔