شمالی بھارت

ڈیرہ سچا سودا سربراہ کو ایک بار پھر 40 روزہ پیرول منظور

ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو آج ایک بار پھر 40 روزہ پیرول دی گئی۔ اپنی دو خاتون بھکتوں کی عصمت ریزی کرنے پر 20 سال کی سزائے قید کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا سربراہ کو تین مہینے پہلے ہی ایسی ہی پیرول دی گئی تھی۔

چندی گڑھ: ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو آج ایک بار پھر 40 روزہ پیرول دی گئی۔ اپنی دو خاتون بھکتوں کی عصمت ریزی کرنے پر 20 سال کی سزائے قید کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا سربراہ کو تین مہینے پہلے ہی ایسی ہی پیرول دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
رام رحیم کے اہانت آمیز ریمارکس حکومت پنجاب کو نوٹس

روہتک کے ڈویژنل کمشنر سنجیو ورما نے پی ٹی آئی کو فون پر بتایا کہ 40 روزہ پیرول منظور کی گئی ہے اور قواعد کے مطابق دی گئی ہے۔ ڈیرہ کے سربراہ کو اس سے پہلے بھی 40 روزہ پیرول دی گئی تھی، جو گزشتہ سال 25 نومبر کو ختم ہوئی تھی۔ وہ اترپردیش کے برناوا میں اپنے آشرم گئے تھے۔

قبل ازیں ہریانہ کے وزیر جیل رنجیت سنگھ چوٹالہ نے ڈیرہ سربراہ کی پیرول کے لیے تازہ درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے 40 روزہ پیرول کے لیے درخواست داخل کی تھی، جسے روہتک کے ڈویژنل کمشنر سے رجوع کردیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ ڈیرہ سربراہ اپنی پیرول پر رہائی کے دوران ڈیرہ کے سابق سربراہ شاہ ستنام سنگھ کے یومِ پیدائش پر 25 جنوری کو منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اکتوبر۔ نومبر میں اپنی سابقہ پیرول سے قبل 55 سالہ ڈیرہ سربراہ نے یوپی کے برناوا آشرم میں کئی آن لائن ستسنگ منعقد کیے تھے۔ ان میں سے چند میں ہریانہ کے بی جے پی قائدین نے بھی شرکت کی تھی۔