جرائم و حادثات
دریائے کرشنا میں ایک شخص بہہ گیا
یادایا درشن کے لیے سری سیلم جا رہا تھا اور نہانے کے لیے لنگالا گٹو میں دریا میں اتر ا۔ پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے وہ بہہ گیا۔
حیدرآباد:تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کا ایک شخص سری سیلم میں لنگالاگٹوبریج کے قریب دریائے کرشنا میں بہہ گیا۔اطلاعات کے مطابق یادایا درشن کے لیے سری سیلم جا رہا تھا اور نہانے کے لیے لنگالا گٹو میں دریا میں اتر ا۔ پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے وہ بہہ گیا۔
اس مقام پر موجود دیگر سیاحوں نے چیخ و پکار کی لیکن وہ صرف تماشائی بن کر رہ سکے۔ بالائی علاقوں سے پانی کے شدید بہاو کے بعد حکام نے سری سیلم ڈیم کے دروازے کھول کرپانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑا۔
ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات سے لوگ بشمول حیدرآباد کے عوام درشن کے لیے سری سیلم کا رخ کررہے ہیں اور ڈیم سے نیچے گرنے والے پانی کے دلکش منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں جس کے نتیجہ میں، نندیال اور محبوب نگر سمیت ڈیم پر سڑکوں کے دونوں طرف بھاری ٹریفک دیکھی جا رہی ہے۔
a3w