مشرق وسطیٰ

کار نہر میں گرنے سے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے

مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے بچنے کی کوشش میں کار ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کار پلٹ کر صوبہ سوہاغ کے شہر دارالسلام میں نہر میں جاگری۔

قاہرہ: جنوبی مصر میں جمعرات کو علی الصبح ایک کار کے نہر میں گرنے سے پانچ بچے ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

کار ڈرائیور اور سات رکنی خاندان کو لے کر سوہاغ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس آرہاتھا۔

مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے بچنے کی کوشش میں کار ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کار پلٹ کر صوبہ سوہاغ کے شہر دارالسلام میں نہر میں جاگری۔

اس حادثے میں تین سے دس سال کی عمر کے پانچ بچوں کی موت ہو گئی۔ موٹر سائیکل سوار سمیت چار شدید زخمی افراد کو قریبی سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مصر میں تیز رفتاری، سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں سست روی کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد سڑک کے حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران، مصر ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے اپنے روڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔

a3w
a3w