سوشیل میڈیا

بدبخت بیٹے نے ماں کو ذبح کرڈالا

اس بدبخت کے خاندان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور اس کا اپنی والدہ سمیت خاندان کے کچھ افراد سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اسی جھگڑے کے دوران اس نے ماں کی شہ رگ کاٹ ڈالی۔ ماں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی۔

تیونس: تونس میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنی ماں کو چاقو سے ذبح کرڈالا جس پر پورے ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ واقعہ پیر کی شام دارالحکومت تونسیہ کے مضافات میں واقع علاقے عوینہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی ماں کو چاقو سے ذبح کر دیا۔ یہ واقعہ ملک میں گھریلو تشدد میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا کہ ملزم کچھ عرصے سے نفسیاتی امراض کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور اس کا اپنی والدہ سمیت خاندان کے کچھ افراد سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اسی جھگڑے کے دوران اس نے ماں کی شہ رگ کاٹ ڈالی۔ ماں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی تاہم اس واقعے کی دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تاہم پولیس نے اسے چند گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں مجرم کے ذریعے استعمال کیے جانے والے آلہ قتل کو دکھایا گیا ہے۔ قتل کی واردات میں ایک بڑا چاقو استعمال کیا گیا جس پر مقتولہ کا خون بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف اس واقعے نے تونس میں ہونے والے گھریلو تنازعات کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ واقعے کے سامنے آنے کے بعد سماجی حلقوں کی طرف سے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ شہریوں نے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ چلانے اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تونس کے شمالی علاقے الکاف میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی جب کہ اس نے اپنی بارہ سالہ بچی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w