تلنگانہ

تلنگانہ کے عازمین کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے: وزیر اقلیتی بہبود

ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے کوپلا ایشور نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر سال کی طر ح اس سال بھی عازمین کو حج ہاوز میں طعام وقیام کا مفت انتظام رہے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے کوپلا ایشور نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر سال کی طر ح اس سال بھی عازمین کو حج ہاوز میں طعام وقیام کا مفت انتظام رہے گا۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے بہ نسبت تلنگانہ عازمین کو معیاری و زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
سبسیڈی لون کی تمام درخواستوں کی منظوری کا مطالبہ
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

وہ پیر کے روز حج ہاوز نامپلی میں حج 2023 کے لیے عازمین حج کے انتظامات کے لیے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں صدر نشین حج کمیٹی محمد سلیم‘صدر نشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان‘ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج‘ مشیر محکمہ اقلیتی بہبود اے کے خان‘اگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی بی شفیع اللہ‘انچارج سی ای او وقف بورڈ‘ایس خواجہ معین الدین کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

ریاستی وزیر کویلا ایشور نے عازمین سے درخواست کی کہ وہ ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

صدر نشین حج کمیٹی محمد سلیم نے کہاکہ عازمین حج 7جون کو صبح5 بجے حج ہاوز سے روانہ ہوں گے۔ 5جون سے حج ہاوز میں عازمین کی آمد شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ عازمین کا مرکزی تربیتی کیمپ 3جون کو 10بجے دن تاایک بجے دن ریڈ روز فنکشن ہال نزد حج ہاوز میں منعقد ہوگا۔یہ کیمپ ان کے ذاتی اخراجات سے منعقد کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سال حج ہاوس نامپلی سے تلنگانہ‘کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے تقریباً7000 عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے عازمین کے خرچ کی رقم ایک لاکھ 5ہزار روپئے کم کرواچکے ہیں‘ ان عازمین کو 3لاکھ 5ہزار روپئے خرچ کرناپڑے گا۔

آئندہ سال مزید ایک لاکھ روپئے رقم کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے نمائندگی کی جائے گی۔ اس جائزہ اجلاس کاآغاز امام و خطیب حج ہاوز مسجد حافظ و قاری محمد صابر پاشاہ کی قرات کلام سے ہوا۔

اسسٹنٹ اگزیکٹیو حج کمیٹی عرفان شریف نے کارروائی چلائی۔ اگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی بی شفیع اللہ نے خیر مقدمی تقریر کی اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائرکٹر آئی اینڈ پی آر سید احسن ہاشمی‘ارکان حج کمیٹی‘سید نظام الدین‘محمد جعفر خان‘سید غلام احمد حسین‘سید عرفان الحق‘شیخ حمید پٹیل‘ کارپوریٹر کو نڈا پور اور دیگر موجود تھے۔

a3w
a3w