مشرق وسطیٰ

اسرائیل کی طرف سےمصری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کو مصر نے بے بنیاد قرار دیا

مصری سکیورٹی ذرائع نے اسرائیلی فوجی طیاروں کی طرف سے مصری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

قاہرہ: مصری سکیورٹی ذرائع نے اسرائیلی فوجی طیاروں کی طرف سے مصری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

ذرائع نے میڈیا میں آنے والی اس نوعیت کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔

العربیہ کے مطابق مصر نے اس سے قبل غزہ کی پٹی سے سیناء تک فلسطینیوں کو بے گھر کرنے یا بے گھر فلسطینیوں کی میزبانی کے لیے بفر زون بنانے کے عمل میں قاہرہ کی شرکت کے الزامات کی تردید کی تھی۔

اس سے پہلے قاہرہ نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے آغاز کے بارے میں کچھ ذرائع ابلاغ کی خبروں کی بھی تردید کی اور وضاحت کی کہ "مصر نے موجودہ بحران کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک طویل عرصے سے ایک بفر زون اور دیواریں بنا رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ طریقہ کار اور اقدامات ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک نے اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنے علاقوں پر اپنی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے کیے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصر نے بار ہا زور دیا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور جامع حل ہی خطے میں پائیدا امن کی بحالی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

مصر غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ لوگوں تک انسانی بنیادوں پرامداد پہنچانے کے لیے پوری کوشش کررہاہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مصر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

a3w
a3w