تلنگانہ

کرشنا ٹریبونل میں حکومت اے پی کے خلاف شکایت درج

حکومت تلنگانہ کی جانب سے کرشنا ٹریبونل میں حکومت آندھراپردیش کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے کرشنا ٹریبونل میں حکومت آندھراپردیش کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
نظام آباد اور کاماریڈی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

اس سلسلہ میں ای ایس سی تلنگانہ مرلی دھرنے صدرنشین کے آر ایم بی کو مکتوب تحریر کیا۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل گرین ٹریبونل نے آندھراپردیش کوبغیر اجازت تعمیراتی کام نہ کرنے کی ہدایت دی تھی مگر حکومت آندھراپردیش تعمیراتی کام جاری رکھتے ہوئے سری سیلم سے طاس کی جانب اضافی مقدار میں پانی منتقل کررہی تھی۔

انہوں نے ٹریبونل سے آندھراپردیش کو تعمیراتی کاموں کوروک دینے کی ہدایت دینے اور تلنگانہ کے مفادات کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔