تلنگانہ
کشن ریڈی کا سائنس سٹی کے بارے میں چیف منسٹر کو مکتوب
مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو ریاستی دارالحکومت میں سائنس سٹی کے قیام کے بارے میں ایک کھلا مکتوب تحریر کیا۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو ریاستی دارالحکومت میں سائنس سٹی کے قیام کے بارے میں ایک کھلا مکتوب تحریر کیا۔
انہوں نے چیف منسٹر کے بتایا کہ 15دسمبر 2021ء کو بھی انہوں نے ایک مماثل مکتوب روانہ کیا تھا اوراُن سے درخواست کی تھی کہ وہ مرکزی وزارت کلچر کی جانب سے قائم کئے جانے والے سائنس سٹی کے بارے میں تجاویز روانہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت کلچر نے ریاستی سکریٹری سومیش کمار کو بھی اس مسئلہ پر ایک مکتوب روانہ کیا تھا۔