دہلی

کل جماعتی اجلاس میں اپوزیشن اور بی جے پی کی حلیف جماعتوں کا پُرزورمطالبہ

کئی اپوزیشن جماعتوں بشمول برسرِ اقتدار خیمہ کی جماعتوں اور اپوزیشن نے اتوار کے دن پرزوروکالت کی کہ پیر کے دن سے شروع ہونے والے پانچ روزہ پارلیمانی اجلاس میں خواتین تحفظات بل پیش اور منظورکیاجائے۔

نئی دہلی: کئی اپوزیشن جماعتوں بشمول برسرِ اقتدار خیمہ کی جماعتوں اور اپوزیشن نے اتوار کے دن پرزوروکالت کی کہ پیر کے دن سے شروع ہونے والے پانچ روزہ پارلیمانی اجلاس میں خواتین تحفظات بل پیش اور منظورکیاجائے۔

متعلقہ خبریں
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
دہلی میں اتوار کو کُل جماعتی اجلاس
خواتین تحفظات قانون میں مسلم اور اوبی سی خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے:جماعت اسلامی ہند
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی

حکومت کے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں کئی قائدین نے کہا کہ عرصہ سے زیرالتواء بل کو پیش کیاجائے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ یہ اتفاق رائے منظورہوجائے گا۔ اس بل کا مقصد لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں ایک تہائی نشستیں خواتین کیلئے مختص کردینا ہے۔

کانگریس قائد ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ سبھی اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ خواتین تحفظات بل پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں پیش کیاجائے۔ بی جے پی حلیف اور این سی پی قائد پرفل پٹیل نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں ویمن ریزرویشن بل منظورہوجائے۔

ہمیں امید ہے کہ پارلیمنٹ میں اگرپیش کیاگیاتو یہ بل اتفاق رائے سے منظورہوجائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ منگل کو گنیش چتورتھی کے موقع پرپارلیمنٹ نئی عمارت میں منتقل ہوجائے گی۔ ادھیررنجن چودھری نے میڈیانمائندوں سے کہا کہ حکومت نے ہمیں جانکاری دی ہے کہ یہ پارلیمنٹ کا ریگولرسیشن ہوگا۔

صرف حکومت جانتی ہے کہ اس کی نیت کیا ہے۔ وہ نئے ایجنڈہ سے ہرکسی کو حیرت زدہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مہنگائی‘ بیروزگاری‘ چین سے متصل سرحد کی صورتحال جیسے مسائل اٹھائے گی۔ کئی علاقائی جماعتوں بشمول بی جے ڈی اور بی آرایس نے بھی پارلیمنٹ میں خواتین تحفظات بل پیش کرنے پرزوردیا۔

حکومت نے کل سے شروع ہونے والے 5 روزہ اجلاس سے ایک روز قبل اتوار کو کل جماعتی اجلاس طلب کیاتھا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرمودتیواری نے کہا کہ ان کی پارٹی مہنگائی‘ بے روزگاری‘سماجی ٹکراؤ اور منی پور کی صورتحال جیسے مسائل اٹھائے گی۔ وہ اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس پہنچے۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ‘ ڈپٹی لیڈرلوک سبھا‘ مرکزی وزیرپیوش گوئل‘ قائد ایوان راجیہ سبھا اور وزیرپارلیمانی امورپرہلادجوشی نے میٹنگ میں حکومت کی نمائندگی کی۔ بی جے ڈی اور بی آرایس قائدین نے کہا کہ وہ 5 روزہ اجلاس کے دوران خواتین تحفظات بل کی منظوری پرزوردیں گے۔

کانگریس قائد ادھیررنجن چودھری اورسابق وزیراعظم وجنتادل ایس قائد ایچ ڈی دیوے گوڑا‘ ڈی ایم کے قائد کنی مولی‘ تلگودیشم پارٹی قائد رام موہن نائیڈو‘ ٹی ایم سی قائد ڈیرک اوبرائن‘عام آدمی پارٹی قائد سنجے سنگھ‘ بیجوجنتادل دل قائد سسمیت پاترا‘ بی آرایس قائد کے کیشوراؤ‘ وائی ایس آرکانگریس پارٹی قا ئد وی وجئے سائی ریڈی‘ آرجے ڈی قائد منوج جھا‘ جنتادل یوقائد انیل ہیگڈے اور سماج وادی پارٹی قائد رام گوپال یادو نے میٹنگ میں شرکت کی۔