مشرق وسطیٰ

ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے بچے کی تصاویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک آنکھ بچے کے چہرے کے درمیان میں ہے۔

بغداد: عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کی خبر اور تصاویر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عراقی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ”ذی قار“ گورنری کے ایک ہاسپٹل میں ایک آنکھ والے بچے کی عجیب و غریب پیدائش ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

”السومریہ نیوز“ نے ذی قار کے صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پہلی مرتبہ ذی قار گورنری کے مرکز کے شمال میں واقع ”الرفاعی“ ہاسپٹل میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ حالت بہت نادر ہوتی ہے اور نوزائیدہ بچوں میں موت کا سبب بن جاتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق الرفاعی جنرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا نومولود کی پیدائش کے فوراً بعد ہی موت ہو گئی۔

سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے بچے کی تصاویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک آنکھ بچے کے چہرے کے درمیان میں ہے۔

ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ یہ نایاب حالت ماں اور باپ کے خون میں عدم مطابقت یا حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کی موجودگی کا نتیجہ ہے۔

ایک اور ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ صورت حال اس وقت بھی رونما ہوسکتی ہے جب بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی ہو۔