حیدرآباد

دولت کے بل بوتے تلنگانہ میں بی جے پی کاشرمناک کھیل: کماراسوامی

تلنگانہ میں بی جے پی کی جانب سے کھیلئے گئے مجرمانہ کھیل پر مودی کی خاموشی کومعنی خیز قرار دیتے ہوئے کماراسوامی نے کہاکہ اس معاملہ کوای ڈی کے سپرد کیاجانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ مودی خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس معاملہ سے بچ نہیں سکتے۔

حیدرآباد: سابق چیف منسٹرکرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہاکہ ٹی آرایس کے 4 ارکان مقننہ کوبی جے پی کی جانب سے خرید نے کی کوشش پروزیر اعظم کولب کشائی کرنا چاہئے۔

 انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے ٹی آرایس اراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش پر انہیں کوئی تعجب نہیں ہوا ہے۔ دولت کے بل بوتے پر کرناٹک میں حکومت گرادی گئی اور غیر قانونی طریقہ سے حاصل کردہ ایسی ہی دولت سے دوسری ریاستوں میں حکومتوں کوگرایاگیا۔

اس گھناؤنے کھیل کوتلنگانہ میں شروع کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ نے بی جے پی کے حقیقی چہرے کوپھرایک بار بے نقاب کردیا ہے۔ سابق چیف منسٹرکرناٹک نے کہاکہ غیر قانونی طورپر حاصل کردہ دولت کے سہارے تلنگانہ میں ٹی آرایس حکومت کوگرانا بی جے پی کے بس کی بات نہیں ہے اوریہ ناممکن بھی ہے۔

تلنگانہ میں بی جے پی کی جانب سے کھیلئے گئے مجرمانہ کھیل پر مودی کی خاموشی کومعنی خیز قرار دیتے ہوئے کماراسوامی نے کہاکہ اس معاملہ کوای ڈی کے سپرد کیاجانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ مودی خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس معاملہ سے بچ نہیں سکتے۔

مودی کوغور کرنا چاہئے کہ بی جے پی کی جانب سے اختیار کردہ طریقہ کارجمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ طریقہ دستوری تقاضوں کے مغائر ہے۔ غلط راستہ پرچل رہی بی جے پی کواپنا راستہ تبدیل کرلینا چاہئے۔ سابق چیف منسٹرکرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے بی جے پی کے شرمناک کھیل پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

a3w
a3w