کہر کے دوران آگرہ۔ لکھنؤ اکسپریس وے پر حادثہ، 7 افراد ہلاک
اترپردیش کے اناو میں پیر کے دن گہرے کہر کے دوران اگرہ۔ لکھنو اکسپریس وے پر نیپال جانے والی ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

اناو: اترپردیش کے اناو میں پیر کے دن گہرے کہر کے دوران اگرہ۔ لکھنو اکسپریس وے پر نیپال جانے والی ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ حادثہ میں 6 مسافرین جن میں 4 نیپالی شہری شامل ہیں، زخمی ہوگئے۔ انہیں دواخانے میں شریک کیا گیا۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا بس میں 60 مسافرین سوار تھے۔ یہ گجرات میں راج کوٹ سے نیپال جارہی تھی۔ ریاست کا ایک بڑا حصہ آج صبح گہرے کہر کی لپیٹ میں تھا حد نظر قابل لحاذ حد تک گھٹ گئی تھی یہ بس صبح قریب 5:30 بجے آگرہ۔ لکھنو اکسپریس وے پر ٹرک کو عقب سے ٹکر دے دی۔
تین مسافرین مقام واقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک خاتون ہاسپٹل لیجانے کے دوران اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ حسن گنج کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ انکت شکلا نے کہا کہ متوفیوں کی چندرا سود (50) سالہ، للت سود (35) سالہ اور نرملا (25) سالہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔
یہ تمام نیپال کے متوطن تھے۔چوتھا متوفی بس ڈرائیور ساجد ہے۔قریب 40 مسافرین کو معمولی زخموں کے ساتھ ایک مقامی شادی خانے میں رکھا گیا انھیں ایک مقامی کمیونٹی ہیلت سنٹر میں ابتدائی طبی امداد مہیاکرنے کے بعد شادی خانے میں ٹھرایا گیا۔