مشرق وسطیٰ

عمرہ زائرین مسجد الحرام میں کوئی سامان اپنے ہمراہ نہ رکھیں

سعودی شہری دفاع نے عمرہ زائرین کوہدایت کی ہے کہ وہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ جاتے وقت کسی قسم کا سامان اپنے ہمراہ نہ رکھیں۔

ریاض: سعودی شہری دفاع نے عمرہ زائرین کوہدایت کی ہے کہ وہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ جاتے وقت کسی قسم کا سامان اپنے ہمراہ نہ رکھیں۔

سامان کی وجہ سے انہیں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسروں کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی کہ ’وہ عمرہ کی ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے سامان ہمراہ نہ رکھیں۔