حیدرآباد

جامع مسجد سکندرآباد میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

تلنگانہ حج کمیٹی اور غوث الثقلین اسوسی ایشن سکندرآباد کے زیر اہتمام عازمین حج کا ساتواں تربیتی اجتماع جامع مسجد سکندرآباد میں اتوار 14 مئی کو صبح 10 تا 3 بجے سہ پہر مقرر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حج کمیٹی اور غوث الثقلین اسوسی ایشن سکندرآباد کے زیر اہتمام عازمین حج کا ساتواں تربیتی اجتماع جامع مسجد سکندرآباد میں اتوار 14 مئی کو صبح 10 تا 3 بجے سہ پہر مقرر ہے۔

محمد زبیر احمد اور محمد ضیاء المصطفیٰ اراکین غوث الثقلین اسوسی ایشن سکندرآباد نے بتایا کہ سید قدیر الدین مسیح بابا سکریٹری جامع مسجد سکندرآباد نگرانی کریں گے۔

مولانا ڈاکٹر احسن الحمومی خطیب وامام شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی‘ مولانا محمد فصیح الدین نظامی خطیب جامع مسجد سکندرآباد وسابق لائبریرین جامعہ نظامیہ حیدرآباد‘ مفتی سید احمد غوری استاد جامعہ نظامیہ مہمان مقرر ہوں گے۔

محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ عرفان شریف‘ اے ای او حج کمیٹی انتظامی امور پر روشنی ڈالیں گے۔ خواتین کے لئے پردہ کا علحدہ انتظام رہے گا۔

a3w
a3w