دہلی میٹروٹریک پر ڈرون گرپڑا۔سرویس درہم برہم

مسافرین خوف زدہ ہوگئے کیونکہ میٹروٹرین درمیانی راستہ میں روک دی گئی تھی۔ دہلی پولیس‘سی آئی ایس ایف اور ڈی ایم آرسی عملہ فوری حرکت میں آیا۔ ان کی ٹیمیں فوری وہاں پہنچیں اور انہوں نے ڈرون کو میٹروپٹریوں سے بحفاظت ہٹادیا۔

نئی دہلی: دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر جسولہ وہار۔شاہین باغ تا بوٹانیکل گارڈن اسٹریچ پر خدمات تقریباً30 منٹ درہم برہم ہوگئیں کیونکہ میڈیکل سپلائی لے جانے والا ایک ڈرون میٹروٹریک پر گرپڑاتھا۔ یہ ڈرون جسولہ وہار کے قریب پٹریوں پر گرپڑا۔

 مسافرین خوف زدہ ہوگئے کیونکہ میٹروٹرین درمیانی راستہ میں روک دی گئی تھی۔ دہلی پولیس‘سی آئی ایس ایف اور ڈی ایم آرسی عملہ فوری حرکت میں آیا۔ ان کی ٹیمیں فوری وہاں پہنچیں اور انہوں نے ڈرون کو میٹروپٹریوں سے بحفاظت ہٹادیا۔

 دوران آپریشن مسافرین کو بڑی مشکل پیش آئی کیونکہ کسی کو بھی میٹرواسٹیشن میں داخل ہونے اور باہرنکلنے نہیں دیاجارہا تھا۔  30منٹ بعد میجنٹالائن پرنارمل سرویس بحال ہوئی۔ ڈی ایم آرسی نے یہ بات بتائی۔ دہلی پولیس نے ڈرون کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ بعدازاں اسے اس کے مالک کے حوالے کردیاجائے گا۔