دہلی

پرانی گاڑیوں کی فروخت میں زبردست تیزی

ملک میں استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں زبردست اضافہ جاری ہے کیونکہ مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں زبردست اضافہ جاری ہے کیونکہ مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آٹو ٹیک کمپنی کارس 24 کی جانب سے جاری کردہ ڈرائیو ٹائم سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی صارفین کی جانب سے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

استعمال شدہ کاریں آج کے صارفین کے لیے ایک قابل عمل آپشن ہیں کیونکہ وہ کار خریدتے وقت اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ انہیں مناسب قیمت پر اچھی کار ملنے کے ساتھ ہی ،کاروں پر فنانسنگ کے اختیارات اور ایکسی ڈینٹڈ وارنٹ جیسے آفر بھی آسانی سے مل جاتے ہیں ۔

پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت آن لائن بازاروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے آج ان کاروں کو خریدنے کا پورا عمل بہت آسان ہو گیا ہے۔

آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین فنانسنگ اور ڈیلیوری کے آپشن کے ساتھ اپنے گھروں میں آرام سے کاریں خرید سکتے ہیں۔