دہلی

گیان واپی مسجد کیس، شیولنگ کا سائنٹفک سروے ملتوی

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن شیولنگ کتنا پرانا ہے اس کا پتہ چلانے سائنٹفک سروے بشمول کاربن ڈیٹنگ کو ملتوی کردیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن شیولنگ کتنا پرانا ہے اس کا پتہ چلانے سائنٹفک سروے بشمول کاربن ڈیٹنگ کو ملتوی کردیا۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
گیان واپی سروے کیس کی 18 ستمبر کو آئندہ سماعت
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

کہا جاتا ہے کہ یہ شیولنگ وارانسی کی گیان واپی مسجد کے احاطہ میں پایا گیا۔

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے 12 مئی کو حکم دیا تھا کہ جدید ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ شیولنگ کی عمر کا پتہ چلایا جائے تاہم مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ وضو خانہ کے فوارہ کا حصہ ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسجد کمیٹی کی درخواست پر مرکز‘ حکومت ِ اترپردیش اور ہندو درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کی۔

بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کی تعمیل اگلی تاریخ ِ سماعت تک موخر کی جاتی ہے۔ مرکز اور حکومت ِ اترپردیش دونوں نے شیو لنگ کے مجوزہ سائنٹفک سروے کو فی الحال ملتوی کرنے کی درخواست سے اختلاف نہیں کیا۔