کھیل

ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول

سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول منعقد ہونے جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے شائقین شرکت کریں گے۔

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول منعقد ہونے جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے شائقین شرکت کریں گے۔

اردو نیوز کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول رواں برس جولائی میں ریاض میں 30 ملین ڈالر کے عالمی ریکارڈ پرائز پول کے ساتھ منعقد ہوگا۔

6 جولائی کو شروع ہونے والے گیمرز 8: دی لینڈ آف ہیروز کے عنوان سے شروع ہونے والے 8 ہفتوں کے ایونٹ میں سپورٹس مقابلے، معروف فنکاروں کی لائیو موسیقی، شوز، کمیونٹی گیمنگ، تعلیمی پلیٹ فارمز اور ثانوی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر کے مطابق ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقد ہونے والا ایونٹ اس موسم گرما میں گیمرز اور تفریح کے متلاشیوں کے لیے یکساں ہدف بننے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیروز کی سرزمین عالمی سطح کے ای سپورٹس چیمپئنز اور گیمنگ یونیورس سے محبت کرنے والوں کے لیے جگہ ہے، یہ وہ موقع ہے جہاں آپ شان کے لیے مقابلہ کرسکتے ہیں اور اپنی منتخب کردہ کہانی کی دنیا کے درمیان چلنے والے ہیرو بن سکتے ہیں۔

پچھلے سال کے فیسٹیول کی کامیابی کے بعد جسے 14 لاکھ سیاح دیکھنے آئے دوسرے ایڈیشن میں 15 ملین کے انعامی پول کو دگنا کر دیا گیا۔

سنہ 2022 میں دنیا بھر کی گیمنگ لیگز نے ٹاپ فائیو ٹائٹلز میں مقابلہ کیا جن میں راکٹ لیگ، فورٹ نائٹ، ڈوٹا 2 ریاض ماسٹرز، ٹام کلینسیز رینبو سکس سیج اور پی یو بی جی موبائل شامل ہیں۔

اس میں 61 ممالک کی 113 بین الاقوامی ٹیموں کے 391 ٹاپ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پچھلے سال کے ایجنڈے کے متوازی گیمرز 8 کا اختتام نیکسٹ ورلڈ فورم کے ساتھ ہوگا جو اپنی نوعیت کا پہلا سپورٹس اور گیمنگ پلیٹ فارم ہے۔یہ صنعت کے رہنماؤں، عالمی کھلاڑیوں اور پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو پینل مباحثوں، ورکشاپس اور ایکٹیویشن کے سلسلے میں شامل کرنے کے لیے اکٹھا کرے گا۔

گیمرز 8 سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے تحت قائم ایک انیشی ایٹو ہے جو گیمنگ انڈسٹری کے اردگرد ایک انفراسٹرکچر کی تعمیر، ای سپورٹس کے ارد گرد کمیونٹیز اور ایکو سسٹم بنانے، مقامی تخلیق کاروں کے لیے قابل عمل ملازمتیں فراہم کرنے اور مملکت کو عالمی ای سپورٹس ہب کے طور پر پوزیشن دینے کی کوشش کرتی ہے۔

سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین نے گزشتہ برس بتایا تھا کہ 23.5 ملین سے زیادہ سعودی شہری جو خود کو گیمر سمجھتے ہیں، ای سپورٹس فیسٹیول سے امید ہے کہ وہ ایک ایسا موقع پیدا کرے گا جہاں لوگ نہ صرف گیمز سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ اپنے شوق کے ذریعے کیریئر کا راستہ بھی بنائیں گے۔

a3w
a3w